وزیر اعظم نریندر مودی کے کیدارناتھ دورہ پر طنز کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے مسٹر مودي مذہب کا سیاسی استعمال کر رہے ہیں۔
اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور پنجاب اور ہریانہ میں پارٹی کی حالت کی جائزہ میٹنگ میں شامل
ہوتی ہوئی محترمہ مایاوتی نے کہا کہ جب بھی مودی حکومت مفاد عامہ، عوامی فلاح و ملک کے مفاد کے معاملات میں ناکام ہوتی ہوئی نظر آتی ہے تو وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا اعلی قیادت عوام کی توجہ اس ناکامی سے ہٹانے کے لیےبھگوان کا درشن و مندروں کے چکر کا ٹنے شروع کر دیتے ہیں۔
بی جے پی کے رہنماؤں کی طرف سے مذہب کا انتخابی فائدہ کے لئے استعمال پہلے بھی کیا جاتا رہا ہے۔